محکمہ بلڈنگ مظفر گڑھ،22 اہم ترقیاتی منصوبوں کیلئے ٹینڈر ایشو

محکمہ بلڈنگ مظفر گڑھ،22 اہم ترقیاتی منصوبوں کیلئے ٹینڈر ایشو

  

مظفرگڑھ  (سٹی رپورٹر) محکمہ بلڈنگ مظفر گڑھ کے تحت 22 ترقیاتی منصوبوں پر ٹینڈرز ایشو کر دیے گئے ٹینڈرز فیس کی مد میں سرکار کو لاکھوں روپے کی آمدنی ہوئی جس(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

 کو سرکاری خزانے میں جمع کرا دیا گیا مذکورہ سکیموں کے تحت ہونے والے ترقیاتی کاموں کے ٹرینڈز کی شفافیت اور سرکار کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں ان خیالات کا اظہارایکسین  محکمہ بلڈنگ مظفر گڑھ محمد رمضان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے ضلع مظفرگڑھ کی ترقی و خوشحالی کے فروغ کے لیے تعمیراتی منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اس موقع پر موجود ہیڈ کلرک سجاد جتوئی اکاؤنٹس کلر ک اکرام گرمانی ایس ڈی او وقار ارشد ایس ڈی او علی پور ظفر کھوسہ محمد عامر دستی نوید جمیل محمد وقاص واجد نواز خان قیصر خان بابر اسلم پہوڑ رحیم بخش محمد فیاض افتخار کاشف چودھری جمیل و دیگر ٹھیکیدار  موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -