محکمہ صحت ملتان،خالی آسامیوں  پر بھرتی،26سیٹوں پر آٹھ ہزار امیدوار، زبردست مقابلہ، سفارشیں 

محکمہ صحت ملتان،خالی آسامیوں  پر بھرتی،26سیٹوں پر آٹھ ہزار امیدوار، زبردست ...

  

ملتان(وقائع نگار)محکمہ صحت ملتان میں درجہ چہارم کی خالی آسامیوں پر بھرتی کے لئے انٹرویوز کا سلسلہ جاری ہے درجہ چہارم کی 26 خالی آسامیوں پر آٹھ ہزار سے زائد امیدواروں نے درخواستیں دی ہیں جبکہ دفتر صحت میں انٹرویو کے لئے آنے والوں کا کہنا(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

 ہے کہ سفارشی امیدواروں کے انٹرویوز بلا تاخیر اور جلدی کئے جا رہے ہیں جبکہ جن کے پاس سفارش نہیں انہیں انتظار میں کھڑا کیا جاتا ہے امیدواروں کا کہنا ہے کہ دفتر صحت میں انٹرویو کے لئے آنے والوں کے لئے ناں تو بیٹھنے کا بندوبست کیا گیا ہے اور ناں ہی پارکنگ کا کوئی مناسب اتنظام کیا گیا ہے جسکی وجہ سے انہین شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور آج جمعرات کے روز انٹرویو کا آخری دن ہوگا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -