تاجر رہنما اظہر سلطان کے بیٹے طلحہ اظہر کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع میں بدل گئی

تاجر رہنما اظہر سلطان کے بیٹے طلحہ اظہر کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع میں بدل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)تاجر رہنما سردار اظہر سلطان کے صاحبزادے طلحہ اظہر کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع میں بدل گئی۔ پروقار تقریب دعوت ولیمہ میں مرکزی رہنما مسلم لیگ ن سینیٹر پرویز رشید، سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال، صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کاشف انور، بابر محمود، امجد چوہدری، سید عظمت علی شاہ، فیصل محمود، اکبر بٹ، آغا ذوالفقار احمد اور اصف نوید سمیت سیاسی کاروباری سرکاری عوامی شعبہ ہائے زندگی کی ممتاز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بزنس کمیونٹی کے ہردلعزیز رہنماوں میاں ہارون رشید، محمد اعظم، معظم علی خان، میاں جمیل، چوہدری جاوید اکرم، ملک عثمان، میاں مقبول صدیق، ملک ندیم، عامر بھنڈر، امین مظہر بٹ، ملک رضوان، سہیل محمود بٹ، عمر جاوید بٹ، عمران بشیر، فیصل رفیق، محمد سعید، بابر علی خان و دیگر مہمانان گرامی نے نوبیاہتا جوڑے کو ڈھیروں دعائیں نیک تمنائیں پیش کیں۔
 دعوت ولیمہ میں شریک ملک بھر کے سیاسی عسکری کاروباری، عوامی، مذہبی شعبہ ہائے زندگی سمیت وکلا و سماجی شخصیات نے سردار اظہر سلطان کے دوست احباب نے پسر سردار اظہر اور بہو کو زندگی کے نئے خوبصورت ایونٹ پر کامیابی و کرم نوازی کی دعائیں دیں۔