صوبائی سیکرٹری صحت سے پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف کے وفد کی ملاقات

صوبائی سیکرٹری صحت سے پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف کے وفد کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن صوبائی صدر محمد ارشد بٹ کی قیادت ڈسٹرکٹ لاہور کے ہسپتالوں کے ذمہ داران نے سیکرٹری صحت پنجاب احمد جاوید قاضی سے ملاقات کی جس میں ملازمین کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی صدر محمد ارشد نے صوبائی سیکرٹری صحت کو مطالبات پر مشتمل ایجنڈا پیش کیا جس میں ڈیلی ویجز ورک چارج ملازمین کو ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق ریگولر کرنا، برطرف ملازمین کی بحالی،دوران ڈیوٹی زخمی ملازمین کے لئے خصوصی پیکج کاا علان،1سے 4 سکیل تک رسک الاؤنس، سکیل 5سے 15 تک کے رسک الاؤنس میں اضافہ کیا جانا۔تمام ہسپتالوں میں ڈی پی سی کا فوری انعقاد،ہیڈ مالی اورہیڈ جمعدار،کلرک،نجی شعبہ کے تحت صفائی اور سیکورٹی نظام کا ختم،ملازمین کیلئے رہائشی کالونی اور خستہ حال گھروں کی ازسرنو تعمیر،ہیلتھ ملازمین کی فیملی کے علاج معالجہ کے لئے طریقہ کار واضح کیا جانا سمیت گنگا رام ہسپتال کے مسائل حل کرنے جیسے مطالبات شامل تھے۔اس موقع پر سیکرٹری صحت احمد جاوید قاضی نے سیکرٹری ہیلتھ سپیشل واجد علی شاہ اور ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ملک محمد اکرام کو مطالبات پر فوری عمل درآمد کے لئے احکامات جاری کر دئیے جس پر وفد نے سیکرٹری صحت کا شکریہ ادا اور یقین دلایا کہ وہ سرکاری ہسپتالوں کی فلاح و بہبود اور ملازمین کے معالجہ میں کسی قسم کی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔ملاقات کرنے والے وفد میں پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے صوبائی سینئر نائب صدر چوہدری محمد وسیم،محمدندیم، حافظ محمد سجاد، رفیق چشتی،میاں رفیق،ماجد مسیح، خالد عمانوئل، قاسم راجپوت،عثمان رحمت، رانا گلزار، نذرعباس، ڈاکٹر عبدالحمید، محمداحسن، شوکت بگھت، شوکت علی،محمد فیاض، گل رحمن اورمحمد رمضان شامل تھے۔