حضرت صوفی اسماعیل شاہ دو لانوشاہی قادریؒ کے عرس کی تقریبات اختتام پذیر

حضرت صوفی اسماعیل شاہ دو لانوشاہی قادریؒ کے عرس کی تقریبات اختتام پذیر

  

لاہور(سٹی رپورٹر) پیر طریقت حضرت صوفی اسماعیل شاہ دولا نوشاہی قادری کے 9ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کاہنہ نو میں عقیدت و احترام سے ادا کی گئیں۔ صاحبزادہ شیر محمد نوشاہی، میاں ہارون رشید، صابر حسین نوشاہی نے عقیدت مندوں کے ہمراہ رسم چادر پوشی کی۔ محفل نعت تلاوت و قران خوانی کا ہدیہ عقیدت پیش کیا گیا۔ دربار شریف پر زائرین کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ادویات اور چیک اپ کیا گیا۔ محفل سماع میں شہر کے نامور تاجر رہنماوں نے شرکت کی جس میں سید عظمت علی شاہ، سید حشمت علی شاہ، سید منصور علی شاہ، سید معظم علی شاہ، سید مبشر علی شاہ، سید عثمان علی شاہ، اکبر بٹ، خواجہ وسیم بٹ، خواجہ یوسف، سید فیصل غزنوی، سیف اللہ بٹ، علی چوہدری، باوا بٹ، قیصر بٹ، ملک عثمان، شبیر حسین نے شرکت کی۔ حضرت صوفی اسماعیل شاہ دولا نوشاہی قادری کے عقیدت مندوں و محبین عبدالغفار قادری، حاجی عبدالکریم، افتخار احمد نوشاہی، محمد ندیم قادری، عباس علی، ظفر علی، جاوید حسین، محمد اعجاز گوگا، رحمت علی اور انجمن صوفیائے کرام نے عرس مبارک کے تمام انتظامی امور کو احسن طریقے سے سرانجام دیا اور ملک کے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے عقیدت مندوں کو خوش آمدید کہا۔ تقریبات کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی خوشحالی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -