ایل ڈی اے سٹی نے رہائشی و کمرشل ڈویلپمنٹ چارجز میں اضافہ کر دیا

ایل ڈی اے سٹی نے رہائشی و کمرشل ڈویلپمنٹ چارجز میں اضافہ کر دیا

  

         لاہور (رپورٹ:میاں اشفاق انجم) ایل ڈی اے سٹی نے اپنے رہائشی اور کمرشل منصوبے ایل ڈی اے سٹی کے ڈویلپمنٹ چارجز میں اضافہ کر دیا، ہزاروں ممبران اضطراب کا شکار، ایل ڈی اے سٹی نے بکنگ کرتے وقت پانچ مرلہ پلاٹ کے ڈویلپمنٹ چارجز3لاکھ80ہزار اور10مرلہ کے 6لاکھ 80ہزار رکھے تھے۔ ممبران کو نوٹس دیئے بغیر پانچ مرلہ پلاٹ کے ڈویلپمنٹ چارجز 8لاکھ، 10مرلہ کے14 لاکھ روپے کر دیئے گئے ہیں۔ ایل ڈی اے سٹی میں پلاٹ خریدنے والے راؤ ذوالفقار اور فیاض احمد نے ایل ڈی اے سٹی کے فیصلے کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے اندھیر نگری ہے ڈویلپمنٹ چارجز کا بم سب پر چلانے کی بجائے تیسری اور چوتھی قرعہ اندازی والوں پر ڈالے گئے ہیں۔ ایل ڈی اے کا اقدام غریبوں کو چھت کی فراہمی ناممکن بنانے کی سازش ہے،بڑی مشکل سے پلٹ خریدا اور پیٹ کاٹ کر اقساط دے رہے تھے اب ڈویلپمنٹ چارجز دوگنا کر دیئے گئے ہیں اس کے لئے ممبران کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ ایل ڈی اے سٹی کی طرف سے ایل ڈی اے سٹی کے پلاٹس پر ایک کنال پر 23لاکھ اور دو کنال پر46لاکھ ڈویلپمنٹ چارجز لگائے گئے ہیں،10مرلہ پر14لاکھ،5مرحلہ پر8لاکھ کر دیئے گئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -