انمول ہسپتال میں نئی ریڈی ایشن مشین ”ہیلسی اون“نے کام شروع کر دیا

  انمول ہسپتال میں نئی ریڈی ایشن مشین ”ہیلسی اون“نے کام شروع کر دیا

  

لاہور (سٹی رپورٹر)انمول ہسپتال میں نئی جدید ترین ریڈی ایشن مشین ہیلسی اون Halcyon نے کام شروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دل لاہور میں واقع پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے سب سے بڑے کینسر ہسپتال انمول ہسپتال میں مریضوں کے جدید طریقہ علاج کیلئے ویرین کمپنی کی سب سے جدید ترین ریڈی ایشن مشین نے کام شروع کردیا۔ 40 کروڑ روپے کی لاگت کی یہ مشین لاہور میں پبلک سیکٹر میں سب سے جدید ریڈی ایشن مشین ہے جس کے لگنے کے بعد صرف پانچ منٹ میں مریض کی ٹریٹ منٹ مکمل ہو جائے گی۔ ماضی میں ہر مریض کا سی ٹی سکین کرکے مریض لگانا کافی مشکل تھا مگر اس مشین میں آئی جی آر ٹی کی سہولت موجود ہے اور یہ مشین روزانہ مریض کے نشان سی ٹی سکین کرکے ویری فائی کرے گی اور پھر ٹریٹ منٹ مکمل کرے گی مگر یہ سارا عمل صرف پانچ منٹ میں مکمل ہوگا۔ اتنے جدید ترین طریقہ علاج کی وجہ سے مریضوں کیلئے مختلف ٹیومرز کے علاج میں کافی بہتری آئے گی۔ ڈائریکٹر انمول ڈاکٹر ابوبکر شاہد کا کہنا تھا کہ انمول ہسپتال میں پہلے ہی تین جدید ترین ریڈی ایشن مشینیں موجود ہیں جبکہ اب اس چوتھی مشین کے بعد ہمارا ریڈی ایشن ڈیپارمنٹ پہلے سے بھی زیادہ فعال طریقے سے کام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ Variton کمپنی  کے سہیل کبیر کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیاجنہوں نے اس مشین کی جلدی تنصیب میں کافی کام کیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -