براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی باعث تشویش ہے، نصرا للہ

 براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی باعث تشویش ہے، نصرا للہ

  

لاہور (این این آئی) صدر قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ، ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس و انڈسٹریز نصراللہ مغل نے رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 52.1فیصد کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں مالی سال جولائی تا اکتوبرکے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی آمد 166.2ملین ڈالر کے اخراج کے مقابلہ میں 514.5ملین ڈالر تھی،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران خالص براہ راست سرمایہ کاری کا حجم726.5ملین ڈالر رھا جس میں 378.2ڈالر کی کمی ہے،حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کیلئے موثر اقدامات اٹھائے کیونکہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے برآمدات میں اضافہ، ملکی معیشت مستحکم ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

۔نصر اللہ مغل نے کہاکہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کیلئے سازگار ماحول اور مراعاتی پیکیج کا اعلان کرے،تاکہ ملک میں زیادہ سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو، تجارتی سہولتی اقدامات معاشی سرگرمی کو بڑھانے، غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے،برآمدات میں اضافہ اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا باعث بنیں گے تجارتی سہولیات میں بہتری سے غیر ملکی سرمایہ کاری اور ملکی برآمدت میں اضافہ سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

مزید :

کامرس -