خانیوال،سوئی گیس بندش میں اضافہ کوئلہ کا استعمال ڈبل، ریٹس ہائی

خانیوال،سوئی گیس بندش میں اضافہ کوئلہ کا استعمال ڈبل، ریٹس ہائی

  

 خانیوال (نمائندہ پاکستان)گیس کی بندش کے باعث شہر میں کوئلے کا استعمال بڑھنے سے قدرتی کوئلہ کم پڑنے کے بعد مصنوعی طریقہ سے کوئلہ کی تیاری اپنے زوروں (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

پر پہنچ چکی ہے شہر کے گردونواح میں لکڑی سے کوئلہ تیار کرنے والی درجنوں نئی بھٹیاں قائم ہورہی ہیں ایسی بھٹیوں سے کوئلے کی تیاری اگرچہ سارا سال جاری رہتی ہے مگر رواں برس کھپت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملاوٹ شدہ کوئلے کی فروخت کا موسمی دھندا بھی زوروں پر ہے ملوث مافیا کچہ اور باریک کوئلہ صحیح کوئلے میں شامل کرکے بوریوں میں ڈال کر سپلائی کررہی ہے جبکہ پہاڑی کی کان سے نکلنے والا کوئلہ بھی مارکیٹ میں فروخت ہورہا ہے مگر مانگ بھٹی سے تیار شدہ کوئلے کی زیادہ ہے اور سردی کی شدت کیساتھ ساتھ اس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے یہاں بھی مڈل مین مافیا رات کو جو ریٹ مقرر کرتا ہے اگلے روز اسی پر کوئلہ فروخت ہورہا ہے جبکہ سرکاری چیک اینڈ بیلنس نام کی کوئی چیز نہیں ہے جس کی ضرورت پر شہریوں نے زور دیتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -