سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اقبال کا صادق آباد کا دورہ

  سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اقبال کا صادق آباد کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (وقائع نگار)سیکریٹری محکمہ پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب محمد اقبال نے گزشتہ روز  تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال صادق آباد کا اچانک دورہ کیا۔اس دوران انہوں نے  سٹاف کی حاضری،  صفائی کی صورتحال کو چیک کیا۔ادویات کی دستیابی اور سروس ڈیلیوری اور مختلف وارڈز میں فراہم کردہ سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔سیکریٹری صحت نے بائیومیڈیکل انجینئر کے(بقیہ نمبر50صفحہ6پر)
 ہمراہ مختلف طبی مشینری کے فنکشنل ہونے کو بھی چیک کیا۔  میڈیسن اسٹورز میں ادویات کے اسٹاک کا معائنہ کیا۔ہسپتال میں ان ڈور صفائی اور سروس ڈیلیوری  کے موثر انتظامات پر سیکریٹری کا اطمینان کا اظہار  کیا۔اور  گائنی، ڈینٹل اور دیگر شعبہ جات میں شام کی شفٹ میں او پی ڈی شروع کرنے کی ہدایت کی۔ ٹی ایچ کیو اسپتال میں جاری مرمتی و بحالی ترقیاتی اسکیم پر کام کے رفتار کا بھی جائزہ لیا۔اس کے علاہ سیکریٹری کا ترقیاتی اسکیموں میں عدم دلچسپی پر ایم ایس کی غیر تسلی بخش کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار اور  ایم ایس کو روزانہ کی بنیاد پر جاری ترقیاتی کام کی موثر مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔سیکریٹری کی اسپتال کی پرانی عمارت گرانے اور ملبہ شفٹ کرانے کے لئے تمام متعلقہ محکموں کو فوری آن بورڈ لینے کی بھی ہدایت دیسپتال کے پارکنگ اسٹینڈ پر اوور چارجنگ پر ایم ایس اور ٹھیکیدار کی سرزنش ہوئی۔اور فوری طور پر حسب ضابطہ ٹھیکہ کینسل کرنے اور ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایت کی گئی۔سکیرٹری صحت اقبال نے کہا ہے کہ فرائض کی ادائیگی میں کوئی بھی غفلت اور ہسپتالوں کے پارکنگ اسٹینڈز پر اوور چارجنگ کسی صورت قابل قبول نہیں کی جائے گی جنوبی پنجاب کے تمام اسپتالوں میں سروس ڈیلیوری کو موثر بنانا اولین ترجیح ہے۔لوگوں کو اسپتالوں میں بروقت اور بہترین سہولیات فراہم کی جائیں [7:02 pm, 23/11/2022] Raza