ملتان میں فوڈ اتھارٹی ٹیم کا آپریشن،ملاوٹ مافیا کو جرمانے

ملتان میں فوڈ اتھارٹی ٹیم کا آپریشن،ملاوٹ مافیا کو جرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(سپیشل رپورٹر) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر خوراک میں ملاوٹ کرنے والے عناصر کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کیمطابق حسین آگاہی ملتان میں 2 بیکریز اور کنفیکشنری یونٹس کو بیکری آئٹمز میں ایکسپائری فلیورز کا استعمال کرنے، آلودہ مشینری کا استعمال، بدبودار واشنگ ایریا ہونے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 90 ہزار (بقیہ نمبر51صفحہ6پر)
روپے کے جرمانے کردیے گئے۔اسی طرح معروف سپر سٹور کو فوڈ آئٹمز کے قریب حشرات کی بھرمار ہونے پر 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اس کے علاؤہ ٹھوکر رنگیل پور اور یعقوب ٹاؤن میں 2 پاپڑ فیکٹریوں کو خام مٹیریل میں مٹی کے ذرات، پاپڑ کی تیاری میں بوریکس، کھلے رنگ اور ناقابل سراغ کیمیکلز کا استعمال اور محلول میں مردہ مکھیاں پائے جانے پر 65 ہزار روپے کے جرمانے کردیے گئے۔ مزید ملتان میں بیف پلاؤ پوائنٹس، سوہن حلوہ پروڈکشن یونٹس اور لوکل سنیکس یونٹ کو غیر معیار کی اجزاء کے استعمال، فریزر میں گندگی، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے، پروسیسنگ کے دوران سگریٹ نوشی کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 39 ہزار روپے کے جرمانے کردیے گئے۔