پاک فوج کا جوان بلوچستان میں شہید،نماز جنازہ ادا

پاک فوج کا جوان بلوچستان میں شہید،نماز جنازہ ادا

  

گڑھاموڑ (نمائندہ پاکستان)گڑھا موڑ چک نمبر 106 ڈبلیو بی کے رہائشی فوجی منظور مرحوم کا بیٹا اور محمد نواز چوہدری محمد حسین ساجد پٹرولنگ پولیس کا کزن صوبیدار محمود احمد آرائیں مادر ملت کی حفاظت کرتے ہوئے گولی لگنے سے بڈان پنجگور بلوچستان میں  شہید ہو گیا۔  جس کی ڈیڈ باڈی پاک آرمی پورے پاک آرمی اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں میں لائی۔ شہید (بقیہ نمبر55صفحہ6پر)

کی نماز جنازہ آبائی گاوں کے جنازہ گاہ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سیاسی سماجی شخصیات اور تاجر برادری اور مرکزی انجمن تاجران کے صدر رنگین خان خٹک صحافی برادری اور پاک آرمی کے کشیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہید محمود احمد آرائیں کی تدفین پر کرنل عابد حسین، میجر محمد کاشف، برگیڈیئر محمد وحید،مشتاق احمد،کشور حسین، پبلک کوآرڈینیٹر حاجی میاں رزاق احمد چوغط،محمد اقبال، محمد نواز،محمد اسلم، زولفقار احمد، آیس ایچ او تھانہ گڑھا موڑ محمد زبیر انور لودھی، اسپیشل برانچ ملک مظہر حسین، پیٹرولنگ پولیس ریسکیو 1121 کے انچارج امتیاز احمد، منظور جٹ، میاں محمود آفتاب ساجد چوہدری، چوہدری عزیز الرحمن، ملک فاروق احمد اور دیگر نے شمولیت کی۔ شہید محمود احمد آرائیں FC فرنٹ ایئر کور 105 ونگ بلوچستان میں صوبیدار کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ شہید نے ورثا میں تین بیٹے اور تین بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ شہید کی تدفین کے بعد پاک آرمی کے بہادر اور چوک وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر دیا اور سلامی پیش کی۔ کرنل عابد حسین نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاک آرمی کے  قاری حفیظ اللہ نے مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کروائی۔ شہید کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کے جھنڈے سبز ہلالی پرچم میں سپرد خاک کیا گیا۔ اس موقع پر کرنل عابد حسین، برگیڈیئر محمد وحید اور میجر محمد کاشف نے خراج تحسین پیش کیا  اور شہید کے بیٹے عاصم محمود نے کہا کہ ملک کی سلامتی کے لیے پرعزم ہوں اور والد کی شہادت پر فخر ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -