گوگل پاکستان میں اپنے آپریشنز شروع کرے گا
اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر افنان اللہ نے کہا ہے کہ عالمی ادارے گوگل کو پاکستان میں رجسٹرڈ کردیا گیا ہے، ٹیم پاکستان میں کام شروع کرنے کے لیے اگلے ماہ اسلام آباد کا دورہ کرے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ نے بتایا کہ عالمی ادارے گوگل کو پاکستان میں رجسٹرڈ کردیا گیا ہے، گوگل کی رجسٹریشن کے لیے بڑی محنت کی گئی ہے۔سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ گیارہ دسمبر کوگوگل کا وفد پاکستان آئے گا، گوگل نیپاکستان میں آپریشنزشروع کرنے کیلئے مئی میں درخواست دی تھی۔انھوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے ایس ای سی پی سے تمام ڈاکومنٹس کلیئر ہوگئے ہیں، گوگل پاکستان میں اپنے آپریشنز شروع کرے گا۔افنان اللہ نے کہاکہ پاکستان میں رجسٹریشن سے گوگل 15 ہزار اسکالرشپ دے گا،پاکستان میں گوگل کا دائرہ کار بڑھائیں گے۔یاد رہے ستمبر کے اوائل میں گوگل نے تمام پاکستانیوں کے لیے سیکھنے کے لچکدار راستے پیش کرنے کے لیے کیریئر سرٹیفکیٹس کا آغاز کیا تاکہ سیکھنے والوں کو اپنے علم کو بڑھانے اور ڈیمانڈ ملازمتوں کے لیے ڈیجیٹل مہارتیں حاصل کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔
گوگل