کابل، مسجد میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق

کابل، مسجد میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق

  

 کابل(شِنہوا)افغانستان کے دارالحکومت کابل کی ایک مسجد کے اندر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق اور1زخمی ہو گیا۔ کابل پولیس کے ترجمان خالد زردان نے میڈیا کیساتھ گفتگو میں واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کابل میں بدھ کی صبح پستول سے مسلح ایک شخص مسجد میں داخل ہوا اور اندر موجود نمازیوں پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔عہدیدار نے مزید بتایا کہ کابل کے مشرقی کنارے پر پولیس ضلع 9 کے علاقے خواجہ راوش میں پیش آنیوالے وا قعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔اہلکار نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خونریز فائرنگ کا واقعہ دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے، مزید کہا کہ مجرموں کا پتہ لگانے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مسجد فائرنگ

مزید :

صفحہ اول -