پنجاب میں ڈینگی سے4 افراد جاں بحق،مزید134 مریض رپورٹ

  پنجاب میں ڈینگی سے4 افراد جاں بحق،مزید134 مریض رپورٹ

  

لاہور(این این آئی) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے134 مریض رپورٹ ہوئے۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق لاہور سے 69، گوجرانولہ سے 22، راولپنڈی سے 9، ملتان سے 7،فیصل آباد سے 4، سرگودھا، مظفرگڑھ اور رحیم یار خان سے 3،3،شیخوپورہ، قصور اور نارووال سے 2،2 جبکہ سیالکوٹ، گجرات، اٹک، حافظ آباد، بہاولپور، لودھراں، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ سے 1،1 کیس رپورٹ ہوا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے باعث  4 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔رواں سال اب تک پنجاب بھر میں ڈینگی بخار سے 45 ہلاکتیں رپورٹ  ہوئی ہیں۔  

ڈینگی 

مزید :

صفحہ اول -