صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف از خود نوٹس سماعت کے لئے مقرر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان میں صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف از خود نوٹس سماعت کیلئے مقرر کرلیاگیا۔ تفصیلا ت کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل سماعت کریگا جبکہ جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بینچ کا حصہ ہونگے۔اٹارنی جنرل، ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی اسلام آباد سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔
ازخود نوٹس