عمران خان کو ہیلی پیڈ سروسز کی فراہمی انتظامیہ کا کام، عدلیہ کا نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ 

عمران خان کو ہیلی پیڈ سروسز کی فراہمی انتظامیہ کا کام، عدلیہ کا نہیں، اسلام ...

  

       اسلام آباد(آئی این پی) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کی جانب سے پریڈ گرانڈ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو اترنے کی اجازت دینے سے متعلق کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے عمران خان کو ہیلی پیڈ سروسز نہیں دے سکتے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف کی جلسے کیلئے اسلام آباد سے گزرنے اور پریڈ گرانڈ میں سابق وزیراعظم عمران خان کو ہیلی کاپٹر اتارنے کی اجا ز ت دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔پی ٹی آئی کے وکیل نے دوران سماعت کہا ہے 26نومبرکوپی ٹی آئی نے راولپنڈی میں جلسے کی کال دی ہے، جس پر چیف جسٹس عامر فارو ق نے کہا آپ کی استدعا ہے میں ان کو وہ ہدایات دوں جو میں نہیں دے سکتا، یہ انتظامیہ کا کام ہے۔ دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا جو درخواست آپ نے انتظامیہ کو دی وہ مسترد تو نہیں ہوئی ابھی؟ جس پر پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا ہم نے درخواست دی ہے اس سے قبل روات میں بھی ریلی کی درخواست دی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ہیلی کاپٹر پر اسلام آباد آئیں گے اس کی بھی اجازت مانگی ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے پوچھا ہائیکورٹ اس میں کیا کر سکتی ہے؟ ہیلی پیڈ سروسز ہائیکورٹ تو نہیں دے سکتی۔ وکیل پی ٹی آئی نے کہا آپ انتظامیہ کو ہدایت دیدیں کہ وہ قانون کے مطابق ہماری درخواست پر فیصلہ کرے، جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا  و ہ تو انہوں نے قانون کے مطابق ہی کرنا ہے، میں یہ تو نہیں کہوں گا قانون کے مطابق نہ کریں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ

مزید :

صفحہ اول -