عالمی برادری،اقوام متحدہ ا سلامو فوبیاکے  خلاف ایکشن پلان مرتب کریں، حنا ربانی

عالمی برادری،اقوام متحدہ ا سلامو فوبیاکے  خلاف ایکشن پلان مرتب کریں، حنا ...

  

 اسلام آباد (آن لائن) وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے ا سلامو فوبیا کے خطرناک حد تک اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ایکشن پلان مرتب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے تہذیبوں کے اتحاد کے مینڈیٹ کو آگے بڑھانے میں فعال کردار ادا کر تا رہے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر مملکت امور خارجہ نے اقوام متحدہ کے تہذیبوں کے اتحاد کے 9ویں عالمی فورم سے خطاب کیا۔9ویں عالمی فورم کی میزبانی مراکش نے کی جو  فیز شہر میں منعقد ہوا۔  اپنے خطاب میں وزیر مملکت نے دنیا بھر میں مذہبی عدم برداشت، امتیازی سلوک، اسلامو فوبیا اور تشدد کے بڑھتے ہوئے مسئلے کے بارے میں پاکستان کے نقطہ نظر اور خدشات کو واضح کیا۔ حنا ربانی کھر نے پرامن بقائے باہمی، باہمی افہام و تفہیم اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے مضبوط بین مذہبی، بین تہذیبی اور بین المذاہب مکالمے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔وزیر مملکت نے فورم کے شرکا ء کی مسلمانوں اور اسلام کے خلاف ریاستی امتیازی سلوک، دشمنی اور اسلامو فوبیا کی طرف توجہ مبذول کروائی۔وزیر مملکت  کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ اسلامو فوبیا اور مسلم دشمنی کے مکروہ رجحان سے بامعنی طور پر نمٹنے کے لیے ایک ایکشن پلان مرتب کریں۔اقوام متحدہ کی تہذیبوں کا اتحاد 2005 میں 9/11 کے بعد مسلم دنیا اور مغرب کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے جواب میں تشکیل دیا گیا تھا۔اس کے بنیادی مقاصد میں سے تمام ثقافتوں، روایات اور مذہبی عقائد کے لیے باہمی احترام کو آگے بڑھانا ہے۔حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے تہذیبوں کے اتحاد کے مینڈیٹ کو آگے بڑھانے میں فعال کردار ادا کر تا رہے گا۔  

ا سلامو فوبیا  

مزید :

صفحہ اول -