رکشہ کی آڑ میں سواریوں سے نقدی اور قیمتی اشیاء چوری کرکے فرار  ہو نے والا افغان گینگ بے نقاب

    رکشہ کی آڑ میں سواریوں سے نقدی اور قیمتی اشیاء چوری کرکے فرار  ہو نے والا ...

  

پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ خزانہ پولیس نے رکشہ میں سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والے اور موٹر سائیکل چور گینگ کا سراغ لگا کر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران شہر کے مختلف شاہراہوں پر سادہ لوح افراد کو ٹارگٹ کرکے رکشہ میں لوٹنے اور موٹر سائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیاہے جن کے قبضے سے مسروقہ رقم ایک لاکھ 20ہزار روپے نقد،تین عدد موٹر سائیکل برآمد کر نے کیساتھ ساتھ مختلف ارداتوں میں استعمال ہونے والا رکشہ بھی پولیس قبضہ میں لیا گیا ہے،ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی دیندار خان ولد خادی خان نے تھانہ خزانہ پولیس کو رکشہ میں اس سے رقم چوری کی رپورٹ کی تھی جس پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ایس ایچ او تھانہ خزانہ اعجاز اللہ نے جدیدسائنسی بنیادوں پر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ افراد کو شامل تفتیش کر نے کیساتھ ساتھ جیل سے رہا شدہ عادی جرائم پیشہ افراد کی کھڑی نگرانی شروع کی،جس کے دوران واردات میں ملوث اصل مگینگ کا سرا غ لگا کر گزشتہ روز کامیاب کاروائی کے دوران دو ملزمان کامران ولد میر آغا عرف تحسین اللہ اور رومیل ولد نادر کو گرفتارکرلیا،گرفتارملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے،جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران شہر کے مختلف شاہراہوں پر سادہ لوح افراد کو ٹارگٹ کرکے لوٹنے کا اعتراف کرتے ہوئے متعدد موٹر سائیکل چوری کی بھی انکشاف کیا ہے جن کے قبضے سے مسروقہ رقم ایک لاکھ20 ہزار روپے نقد، تین عدد موٹرسائیکل برآمد کر نے سمیت مختلف ارداتوں میں استعمال ہونے والا تیز رفتار رکشہ بھی پولیس قبضہ میں لیا گیا ہے،ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -