منشیات کے خلاف مہم کے مثبت نتائج آنا شروع 

منشیات کے خلاف مہم کے مثبت نتائج آنا شروع 

  

پشاور(سٹی رپورٹر) پشاور میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی اور منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیوں کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں، پشاور شہر میں منشیات کے عادی افراد میں کمی آرہی ہے اور ان کی بحالی بھی موثر طریقے سے انجام پارہی ہے۔ ابتک ہزاروں کی تعداد میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی مکمل کرکے اُن کو خاندانوں کے حوالے کردئیے گئے ہیں۔ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیرِ سرپرستی پرائیویٹ اداروں کے ساتھ ملکر بحالی پروگرامز اور سنٹرز میں اس سلسلے میں پیش رفت جاری ہے وزیرِ خزانہ تیمور جھگڑا اور وزیرِ اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے پشاور انتظامیہ، ایکسائز اور پولیس کی کارکردگی کو سراہا جبکہ اس پروگرام کو اگلے لیول پر لے جانے کے احکامات جاری کئے جس میں منشیات کے ڈیلرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کرنے اور بحالی پروگرامز کو مزید موثر کرنا شامل ہیں اور اس کے علاوہ صوبائی حکومت تمام تر وسائل کو بروے کار لاتے ہوئے اس ایکشن پلان کو عملی جامہ پہنائے گی۔ اس کے علاوہ صوبے کے تعلیمی اداروں کو بھی اس ایکشن پلان میں آن بورڈ لینے کا فیصلہ کیاگیا اور اس سلسلے میں اہم اجلاس وزیرِ اعلیٰ تعلیم کامران بنگش کی زیرِ صدارت 25 نومبر کوطلب کرلیا گیا ہے جس میں لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -