میرپورخاص، زبیرمجاہد کے قاتلوں کا تاحال سراغ نہ مل سکا

میرپورخاص، زبیرمجاہد کے قاتلوں کا تاحال سراغ نہ مل سکا

  

 میرپورخاص (نامہ نگار) روزنامہ جنگ کے رپورٹر زبیر مجاہد کی شہادت کو 15 برس بیت گئے قاتلوں کا تا حال سراغ نا مل سکا، ایم یو جے ورکرز کا متعلقہ و اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے، تفصیلات کے مطابق 2007 میں جھڈو سے تعلق رکھنے والے میرپورخاص کے صحافی زبیر مجاہد کو ٹارگیت کلنگ کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا گیا تھا، 15 سال گزر جانے کے باوجود بھی تا حال پولیس ملزمان تک نہیں پہنچ پائی اور قاتلوں کا چہرا بے نقاب کرنے میں ناکام رہی ہے، میرپورخاص کے قلم کار حلقے زبیر مجاہد کی شھادت کے محرکات جاننے کے لئے آج بھی بے تاب دکھائی دیتے ہیں جنکا کہنا ہے کہ زبیر مجاہد  بہترین صحافی تھے اور تحقیقی خبروں میں اپنا ثانی نہیں رکھتے تھے، زبیر مجاہد  کی شھادت کے حوالے سے میرپورخاص یونین آف جرنلسٹس(ورکرز)  کا پولیس کے اعلی حکام سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ ہے کہ فوری طور پر تحقیقات کو آگے بڑھایا جائے اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -