فلم جوائے لینڈ کا اجازت نامہ منسوخ کیا جائے،عبدالرحمن سلفی

فلم جوائے لینڈ کا اجازت نامہ منسوخ کیا جائے،عبدالرحمن سلفی

  

کراچی (پ ر)امیر جماعت غربااہلحدیث پاکستان و ریئس جامعہ ستاریہ السلامیہ مولاناعبدالرحمن سلفی نے ہم جنس پرستی پر  مبنی فلم جوائے لینڈ کی نمائش کی سرکاری سطح پر اجازت دینے کی مزمت کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلامی و اخلاقی اقدار کے منافی اس فلم کی اجازت نامہ کو حکومت  فی الفور منسوخ کرے بصورت دینی جماعتیں  اس آزادانہ  فحاش کی ترغیب دینے والی فلم کے خلاف سخت ردعمل کا مظاہرہ کرنیمیں حق بجانب ہونگی    مولانا عبدالرحمن سلفی نے اپنے بیان میں کہا اس قسم کی فلم کی اجازت ہمارے آئین کی بھی مخالفت ہے جو قرآن و سنت  کے منافی ہر قسم کے قانون کی اجازت دینے کا مخالف ہے پاکستان ایک مخصوص نظریہ کی بنیاد پر  معرض وجود میں آیا لیکن مغربی دباو پر ہمارے حکمران و مغربی طبقہ مسلسل  مغرب کی غلامی کر رہا ہے اوراللہ سے بغاوت پر کمر بستہ ہیں ہم جنس پرستی کو فروغ  دینیکا زریعہ بن رہے ہیں مولانا سلفی  نے کہا ہم جنس پرستی وہ عظیم معاشرتی گناہ ہے  جس پر  ماضی کی سابقہ اقوام میں عذاب الہی آیا  اور وہ دنیا کے نقشہ سے مٹ گئیں قرآن پاک میں قوم لوط کے اس فعل پر سخت ترین مذمت و عذاب کی وعیدہے ہے  وفاقی حکومت مذکورہ فلم کی اجازت اللہ اور رسول کے احکامات کی مخالفت کی ہے جسکی  عوام اجازت نہیں دینگے مولانا  عبدالرحمن سلفی نے ملک گیر سطح پراحتجاج کے حوالے سے  علما سے مشاورت کے لیے مرکز اہلحدیث میں اجلاس طلب کرلیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -