یو ایس پاکستان ویمن کونسل کے تحت ملین ویمن مینٹرزکا یادگار اقدام

یو ایس پاکستان ویمن کونسل کے تحت ملین ویمن مینٹرزکا یادگار اقدام

  

کراچی(پ ر) ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان نے یو ایس پاکستان ویمن کونسل اور پاکستان ملین ویمن مینٹرز،اقدام کے تحت20ہزار خواتین کی مینٹرشپ کے اپنے عزم کے تحت اب تک 12ہزار سے زائد خواتین کو رہنمائی فراہم کی ہے۔ اس سنگ میل کا اعلان یو ایس پاکستان ویمن کونسل اور ایس اینڈ پی گلوبل کی جانب سے عالمی کاروباری ماہ کے سلسلے میں مشترکہ طور پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیا گیا جس میں ایس اینڈ پی گلوبل کے مینٹرز،، خواتین اور سول سوسائٹی کے نمائندے شریک تھے۔ پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے افتتاحی کلمات ادا کئے۔ پاکستان ملین ویمن مینٹورز(PMWM)سال2020 میں شروع کی گئی ایک ایسی تحریک ہے جس کی قیادت یو ایس پاکستان ویمن کونسل(USPWC) کے ممبرکرتے ہیں،یہ پاکستان میں 10 لاکھ خواتین کو مینٹرز سے جوڑتی ہے۔ ایس اینڈ پی گلوبل اس اقدام کی حمایت کرنے والا پہلا رکن تھا جس نے مارچ 2019 میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی (STEM)کیرئیر میں خواتین کی شرکت اور قیادت کو آگے بڑھانے کے لیے 20,000 خواتین اور لڑکیوں تک پہنچنے کا عزم کیا۔ تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے امریکی سفیرڈونلڈ بلوم نے کہاکہ،”بزنس لیڈرز اور انٹرپرینیورز کی اگلی نسل کو پروان چڑھانے کے لیے رہنمائی بہت اہم ہے۔ پاکستان ملین ویمن مینٹرز جیسا منفرد اقدام STEM میں خواتین کاروباری رہنماؤں کے مستقبل کی حوصلہ افزائی اور معاونت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔پاکستان اور ریاستہائے متحدہ امریکہ میں کارپوریشنز نے اب تک40ہزار سے زائد خواتین کی مینٹورشپ سرپرستی کرنے کا وعدہ کیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس تعداد میں اضافہ جاری رہے گا۔بیس ہزار خواتین کی مینٹورشپ کے لیے ایس اینڈ پی گلوبل کا عزم دیگر کمپنیوں کو پاکستان اور امریکہ دونوں ممالک میں آگے بڑھنے کے لیے متحرک کرنے کے لیے اہم اقدام ہے۔“

مزید :

پشاورصفحہ آخر -