انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بغیر اب کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا: شہرام ترکئی 

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بغیر اب کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا: شہرام ...

  

      پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم شہرام خان ترکئی کی زیر صدارت صوبے کے سکولوں میں آئی لیبز کی تعمیر کے حوالے سے بدھ کے روز ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری و ڈائریکٹر ایجوکیشن سمیت پلاننگ سیل کے افسران نے بھی شرکت کی،اجلاس میں پلاننگ سیل کے افسران نے صوبائی وزیر کو سکولوں میں آئی ٹی لیبز کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مختلف اضلاع میں 82 آئی ٹی لیبز مکمل طور پر فعال کر دی گئی ہیں جبکہ 269 پر کام رواں سال مکمل کر دیا جائے گا۔اس موقع پر صوبائی وزیر شہرام خان ترکئی نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بغیر اب کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا اس لئے متعلقہ افسران سکولوں میں بچوں کو زیادہ سے زیادہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم دی جائے، انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کا ڈیجیٹل لٹریسی پراجیکٹ بھی بچوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ میں مدد فراہم کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ صوبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فروغ ہماری اولین ترجیح رہی ہے۔شہرام خان ترکئی نے کہا کہ سکولوں میں سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -