شاہ رخ جتوئی کی رہائی کیلئے انسداد دہشتگردی عدالت کو خط

شاہ رخ جتوئی کی رہائی کیلئے انسداد دہشتگردی عدالت کو خط

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے شاہ رخ جتوئی و دیگر کی رہائی کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت کو خط لکھ دیا۔رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کا خط سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل کو بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔خط کے متن کے مطابق سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس میں ملزمان کی اپیلیں منظور کر لی ہیں، عدالت نے ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ ملزمان میں شاہ رخ جتوئی، سراج تالپور اور سجاد تالپور شامل ہیں۔انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کو سزائے موت سنائی تھی جبکہ ملزم سجاد تالپور کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔سندھ ہائی کورٹ نے ملزم شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کر دی تھی۔ملزمان نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -