اے ڈی سی نوشہرہ قراۃ العین وزیر کا آر ایچ سی ہسپتال خویشگی کا دورہ 

اے ڈی سی نوشہرہ قراۃ العین وزیر کا آر ایچ سی ہسپتال خویشگی کا دورہ 

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ  قراۃ العین وزیر نے اچانک آر ایچ سی ہسپتال خویشگی کا معا ئنہ کیا  اس موقع پر ڈاکٹر محمد یاسین اور ڈاکٹر مطیع اللّہ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر  قراۃ العین وزیر کو آر ایچ سی ہسپتال خویشگی  میں مریضوں کو دی جا نے والی سہو لیات سے آگاہ کیا اور  ان کو درپیش مسائل کے بارے میں بھی آگاہ کیا، موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ قراۃ العین وزیر نے جومسائل کو حل کرنے کے تھے فوری طور پر حل کرنیکی احکا مات صادر کئے، اور باقی مسائل جلد از جلد حل ہونے کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہ صو با ئی حکو مت کی کو شش ہے کہ عوام کو صحت کی بہترین سہو لیات ان کی دہلیز پر میسر ہوں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -