پبی، بلدیاتی نمائند ے آج صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج میں شرکت کرینگے: تحصیل چیئر مین 

پبی، بلدیاتی نمائند ے آج صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج میں شرکت کرینگے: ...

  

      پبی (نما ئندہ پاکستان)اختیارات میں کمی اور فنڈز بندش کے خلاف تحصیل پبی کے بلدیاتی نمائندوں  حصیل چیئر مین پبی انجینئر غیور خٹک کی قیادت میں آج 24 نو مبر کو صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا  دینگے  تحصیل چیئر مین پبی انجینئر غیور خٹک نے کہا کہ صوبائی حکومت نہیں چاہتی کہ نچلی سطح پر عوام کے مسائل حل ہوسکیں ہٹ دھرمی بلدیاتی نمائندوں کے مینڈیٹ کا توہین ہے بلدیاتی نمائندوں کی اختیارات اور فنڈز میں کمی کے بھر پور مخا لفت کرتے  ہیں تحصیل چیئر مین پبی انجینئر غیور خٹک نے کہا کہ ہم نے اس یقین دہانی پر بلدیاتی انتخابات میں عوام سے ووٹ لیا تھا کہ لوگوں کے مسائل ان کے گھر کے دہلیز پر حل کئے جاینگے اور اس فریضہ کی ادائیگی کے لئے جنرل کونسلر سے لیکر تحصیل چیرمین تک کے عوامی نمائندگان کے پاس فنڈز اور کام کے مطابق اختیارات ہونگے لیکن صوبائی حکومت اب یہ نہیں چاہتی کہ لوگوں کے مسائل نچلی سطح پر حل ہوں اور اس کام کی فریضہ انجام دینے والے بلدیاتی نمائندوں کے پاس اختیارات ہوں انہوں نے کہا کہ ہم کسی سے بھیک نہیں مانگتے عوام نے اپنے مسائل کے حل کے لیے منتخب کئے ہیں ہم حکومتِ پر واضع کرنا چاہتے ہیں کہ بلدیاتی نظام کو اپنی سیاسی انا کا شکار نہ بنایا جائے اگر ہٹ دھرمی اور میں نہ مانو کا روش جاری رہی تو منتخب بلدیاتی نمائندے عوام کے پاس جانے پر مجبور ہونگے انہوں مطالبہ کیا کہ بلدیاتی نمائندوں کی اختیارات اور فنڈز ادائیگی یقینی بنائی جائیں بلدیاتی نمائندوں آج 24 نو مبر کو اپنے حقو ق کے حصول کے لئے  صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دینگے، 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -