سیلاب متاثر ین کو 9 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سے زائدامداد فراہم کر چکے،ڈونلڈ بلوم  

  سیلاب متاثر ین کو 9 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سے زائدامداد فراہم کر چکے،ڈونلڈ بلوم  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) امریکی سفیر ڈونلڈ بلَوم نے کہا ہے کہ امریکی حکومت نے سیلاب سے متاثر ہ ضرورتمند افراد کو 9 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کی امداد فراہم کی ہے۔ امریکی سفیر ڈونلڈ بلَوم گذشتہ روز بلوچستان کے شہر کوئٹہ پہنچے جہاں انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات کی،امریکی سفیر کے دورہ بلوچستان سے متعلق  امر یکی سفارتخانہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈونلڈ بلَوم نے صوبہ کے لوگوں کیساتھ وسیع شراکت داری کو اجاگر کیا، بلوچستان میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے ہونیوالے نقصانات کا جائزہ لیا،اور نقصانات سے نمٹنے کیلئے کام میں مصروف مقامی شراکت داروں سے ملاقات کی،امریکی سفیر نے بلوچستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے نمائندوں، مقامی غیرسرکاری تنظیموں کے رہنماؤں اور افغان پناہ گزینوں سے بھی ملاقاتیں کی۔کوئٹہ میں سفیر بلَوم نے عوامی شجر کاری مہم میں شرکت کی اورایک پودا بھی لگایا۔اس موقع پر امریکی سفیر  نے کہا انہیں اندازہ ہے کہ سیلاب کی وجہ سے ہونیوالے نقصانات کا ازالہ ابھی مکمل طور سے نہیں ہوسکا۔امریکی سفیر نے ساڑھے تین لاکھ ڈالر کی بنیادی سرمایہ کاری سے خواتین کے کاروباری سکیم کا افتتاح بھی کیا۔
ڈونلڈ بلوم

مزید :

صفحہ اول -