گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا لیاقت آباد ڈاکخانہ کا دورہ 

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا لیاقت آباد ڈاکخانہ کا دورہ 

  

کراچی (سٹاف رپورٹر) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے لیاقت آباد ڈاکخانہ کا دورہ کیا۔گورنرسندھ نے لیاقت آباد ڈاک خانہ کے مشہور گول گپے اور حلیم کھایا۔گورنر سندھ کو اپنے درمیان دیکھ کر موقع پر موجود لوگوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔اس موقع پر عوام اور دکانداروں نے گورنر سندھ کے ساتھ سلفیاں بنوائیں۔عوام نے گورنرسندھ سے متعلق کہا کہ کامران خان ٹیسوری اپنے وعدہ کے پکے ہیں اور اپنے وعدہ کے مطابق گورنر کے عہدہ کو عوام کے درمیان لے کر جارہے ہیں،گورنر کو اسی طرح عوامی ہونا چاہئے۔ گورنر سندھ نے دکاندارو ں اور علاقہ مکینوں کے مسائل معلوم کئے۔ دکانداروں نے درپیش مشکلات سے گورنرسندھ کو آگاہ کیا۔گورنرسندھ نے کہا کہ لیاقت آباد ڈاکخانہ قدیم تاریخی مارکیٹ ہے جہاں شہر کے اس حصہ کے مکین کاروبار سے وابستہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لیاقت آباد ڈاکخانہ کے مسائل ترجیحی بنیادو ں پر حل کریں گے۔علاقہ مکینوں نے گورنرسندھ سے علاقائی مسجد سے متعلق شکایات کی جس پر گورنرسندھ نے مسجد انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ لوگوں کی شکایات کا ازالہ کرے۔

مزید :

صفحہ اول -