آزادکشمیر میں نام نہاددہشتگرد کیمپوں کا بھارتی دعویٰ بے بنیاد ہے ،ڈی جی آئی ایس پی آر

آزادکشمیر میں نام نہاددہشتگرد کیمپوں کا بھارتی دعویٰ بے بنیاد ہے ،ڈی جی آئی ...
آزادکشمیر میں نام نہاددہشتگرد کیمپوں کا بھارتی دعویٰ بے بنیاد ہے ،ڈی جی آئی ایس پی آر

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل بابر افتخارنے کہاہے کہ آزادکشمیر میں نام نہاددہشتگرد کیمپوں کا بھارتی دعویٰ بے بنیاد ہے ، آزاد کشمیر میں دہشتگردوں کی موجودگی کا دعویٰ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابرافتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ بھارتی فوج کے اعلیٰ افسر کا آزادجموں وکشمیر سے متعلق بیان غیرذمہ دارانہ ہے،یہ بیان بھارتی مسلح افواج کے پروپیگنڈاکی سوچ کا مظہر ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہاہے کہ آزادکشمیر میں نام نہاددہشتگرد کیمپوں کا دعویٰ بے بنیاد ہے ، آزاد کشمیر میں دہشتگردوں کی موجودگی کا دعویٰ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آرنے اپنے بیان میں کہاہے کہ بھارتی فوج معصوم اور غیر مسلح کشمیریوں پر جبر کے پہاڑ توڑ رہی ہے ،بھارت کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے سے بھی انکاری ہے ،سلامتی کونسل، عالمی قوانین کے تحت کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی گئی ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابرافتخار نے کہاہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن جارحیت کا بھرپورجواب دے سکتا ہے،بھارتی فوج اپنے سیاسی آقاﺅں کی انتخابی مہم کیلئے غیر ذمہ دارانہ بیان بازی کررہی ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے بالاکوٹ واقعہ سمیت کئی بار پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی کوشش کی،بھارتی فوج غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیان بازی سے گریز کرے،ان کاکہناتھا کہ پاک فوج ہر قسم کی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے ، پاک فوج خطے میں امن واستحکام کیلئے پرعزم ہے ،بھارتی افسر کے بلندوبانگ دعوے غیرحقیقی اور توہین آمیز ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -