لاہور ہائیکورٹ ، پی ٹی آئی کے راولپنڈی میں احتجاج پر ممکنہ شیلنگ رکوانے کی فوری استدعا مسترد 

لاہور ہائیکورٹ ، پی ٹی آئی کے راولپنڈی میں احتجاج پر ممکنہ شیلنگ رکوانے کی ...
لاہور ہائیکورٹ ، پی ٹی آئی کے راولپنڈی میں احتجاج پر ممکنہ شیلنگ رکوانے کی فوری استدعا مسترد 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے راولپنڈی میں احتجاج پر ممکنہ شیلنگ رکوانے کی فوری استدعا مسترد کردی ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے راولپنڈی میں احتجاج پر ممکنہ شیلنگ رکوانے کیلئے متفرق درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ رپورٹس کے مطابق وفاق نے آنسو گیس کے 50 ہزار شیل متعلقہ فورس کو فراہم کئے ،شیل استعمال ہوئے تو انسانی جانوں اور ماحول کو خطرات لاحق ہوں گے ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت وفاقی حکومت کو احتجاج پر ممکنہ شیلنگ روکنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے راولپنڈی میں احتجاج پر ممکنہ شیلنگ رکوانے کی فوری استدعا مسترد کرتے ہوئے وفاقی حکومت سمیت دیگرسے جواب طلب کرلیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -