"عمران خان کو سیکیورٹی خطرات ہیں، ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ میں اترنے کی اجازت دی جائے",اسد عمر

"عمران خان کو سیکیورٹی خطرات ہیں، ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ میں اترنے کی اجازت ...

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ سب آگاہ ہیں کہ عمران خان کو شدید سیکیورٹی خطرات ہیں،  اس لئے ان کی حفاظت سے جلسہ گاہ میں آمد اور روانگی کے لئے اشد ضروری ہے کہ ان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراؤنڈ میں اترنے کی اجازت دی جائے۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ   عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراؤنڈ میں اترنے کی اجازت کے حوالے سے انتظامیہ تاخیر کر رہی ہے،  امید ہے اسلام آباد ہائیکورٹ اس سلسلے میں جلد فیصلہ کرے گی۔

مزید :

قومی -