وزیراعظم شہبازشریف نے جنرل عاصم منیر کو نیا آرمی چیف مقرر کر دیا 

 وزیراعظم شہبازشریف نے جنرل عاصم منیر کو نیا آرمی چیف مقرر کر دیا 
 وزیراعظم شہبازشریف نے جنرل عاصم منیر کو نیا آرمی چیف مقرر کر دیا 

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہبازشریف نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد کو جوائنٹ چیفس آف سٹاف تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے جنرل عاصم منیر کو پاک فوج کا سپہ سالار مقرر کرنے کی سمری صدر عارف علوی کو بھجوا دی ہے جن کی منظوری کے بعد انہیں تعینات کر دیا جائے گا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جنرل عاصم منیر 6 ناموں کی فہرست میں سینیارٹی میں سب سے سینئر ہیں۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ "وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے لیفٹنٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور لیفٹنٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی سٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بابت سمری صدر پاکستان کو ارسال کر دی گئی ہے۔"

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -