وزیراعظم شہباز شریف نےسینئر ترین جنرل کو آرمی چیف تعینات کرکے ملک میں میرٹ کی روایت ڈال دی

وزیراعظم شہباز شریف نےسینئر ترین جنرل کو آرمی چیف تعینات کرکے ملک میں میرٹ ...
وزیراعظم شہباز شریف نےسینئر ترین جنرل کو آرمی چیف تعینات کرکے ملک میں میرٹ کی روایت ڈال دی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر ترین جنرل کو آرمی چیف تعینات کرکے ملک میں میرٹ کی روایت ڈال دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اکثر ہوتا ایسا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے پانچ سے چھ سینئرجنرلزکے نام حکومت کو بھجوائے جاتے ہیں، حکومت سینئر ترین جنرلز کونظرانداز کرکے اپنی پسند کے جنرل کو آرمی چیف لگا دیتی تھی ملکی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہے کہ شہباز حکومت نے سینئر ترین جنرل کو آرمی چیف تعینات کرکے ملک میں میرٹ کو فروغ دیاہے۔

یاد رہے کہ حکومت نے جنرل عاصم منیر کو پاک فوج کا سپہ سالار اورجنرل ساحر شمشاد کو جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقرر کرنے کی سمری صدر عارف علوی کو بھجوا دی ہے جن کی منظوری کے بعد انہیں تعینات کر دیا جائے گا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جنرل عاصم منیر 6 ناموں کی فہرست میں سینیارٹی میں سب سے سینئر ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر پہلے آرمی چیف ہیں جو پاکستان ملٹری اکیڈمی لانگ کورس سے نہیں بلکہ او ٹی ایس کمیشنڈ آفیسر ہوں گے۔جنرل عاصم منیر آفیسر منگلا میں ٹریننگ سکول سے پاس آو¿ٹ ہوئے اور فوج میں فرنٹئیر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔آرمی میں او ٹی ایس پروگرام 1989 کے بعد ختم کر دیا گیا تھا اور 1990 میں آفیسر ٹریننگ سکول کو جونئیر کیڈٹ اکیڈمی کا درجہ دیا گیا۔

جنرل عاصم منیر نے جنرل باجوہ کے ماتحت بریگیڈیئر کے طور پر فورس کمانڈ ناردرن ایریاز میں فوج کی کمان سنبھالی جب جنرل قمر جاوید باجوہ کمانڈر ٹین کور (راولپنڈی) تھے۔

جنرل عاصم منیر کو 2017 کے اوائل میں ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس مقرر کیا گیا اور اگلے سال اکتوبر میں آئی ایس آئی کا سربراہ بنا دیا گیا۔ تاہم اعلیٰ انٹیلی جنس افسر کے طور پر ان کا اس عہدے پر قیام مختصر مدت کیلئے رہا اور آٹھ ماہ کے اندر ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا تقرر عمل میں آیا۔اس کے بعد جنرل عاصم منیر کو کور کمانڈر گوجرانوالہ تعینات کیا گیا، جہاں وہ دو سال گزارنے کے بعد جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹر جنرل کے عہدے پر تعینات ہوئے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -