وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی الوداعی ملاقات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی الوداعی ملاقات ہوئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز "کےمطابق وزیر اعظم آفس میں چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے وزیر اعظم شہباز شریف سے الوداعی ملاقات کی ہے ، ملاقات میں شہباز شریف نے ملکی دفاع کیلئے جنرل ندیم رضا کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ آپ جیسے باوقار افسر ملک کی شان ہیں ۔