عمران خان پر حملے کی تحقیقات کرنیوالا انسپکٹر تفتیشی افسر تبدیل، گریڈ 18 کا افسر نیا تفتیشی مقرر

عمران خان پر حملے کی تحقیقات کرنیوالا انسپکٹر تفتیشی افسر تبدیل، گریڈ 18 کا ...
عمران خان پر حملے کی تحقیقات کرنیوالا انسپکٹر تفتیشی افسر تبدیل، گریڈ 18 کا افسر نیا تفتیشی مقرر

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر آباد میں عمران خان پر حملے کی تحقیقات کرنے والے تفتیشی آفیسر انسپکٹر رانا امتیاز کو تبدیل کر دیا گیا ہے، ان کی جگہ گریڈ 18 کے افسر انور شاہ کو نیا تفتیشی آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز "کے مطابق انور شاہ اینٹی کرپشن لاہور میں ڈائریکٹر ویجیلینس کے عہدے پرتعینات ہیں، تفتیش سے متعلق تمام دستاویزات بھی نئے تفتیشی آفیسر کو منتقل کر دی گئی ہیں، انور شاہ کو جے آئی ٹی کے کنوینر سی سی پی او لاہور کی سفارش پر تفتیشی آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دوران تحقیقات اب تک جائے وقوعہ سے 36 فارنزک شہادتیں جمع کی گئی ہیں، شہادتوں کے ٹیسٹ کے لیے مختلف اشیاء کے 31 پارسل فارنزک لیب بھجوائے گئے،ملزم کے جوتے اور جائے وقوعہ سے ملنے والے خون کے مختلف سیمپلز بھی فارنزک لیب بھجوائے گئے ہیں،  اس کے علاوہ خون آلود کپڑے، گولیوں کے خول بھی فرانزک لیب بھجوائے گئے، فارنزک لیب کی رپورٹ کے بعد ہی مقدمے کی تفتیش میں حتمی سمت کا تعین کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -