ڈیفنس میں پولیس اہلکار کو قتل کرنیوالے ملزم کی گاڑی کہاں سے ڈھونڈ لی گئی؟ جانئے

ڈیفنس میں پولیس اہلکار کو قتل کرنیوالے ملزم کی گاڑی کہاں سے ڈھونڈ لی گئی؟ ...
 ڈیفنس میں پولیس اہلکار کو قتل کرنیوالے ملزم کی گاڑی کہاں سے ڈھونڈ لی گئی؟ جانئے

  

کراچی (ویب ڈیسک) ڈیفنس میں پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم خرم نثار کی گاڑی ائیرپورٹ کے قریب سےبرآمد کرلی گئی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق تحقیقاتی حکام نے بتایا کہ گاڑی گرفتار ملزم عامر قادر کی نشاندہی پر برآمد کی گئی اور  گاڑی سے واردات میں استعمال کیا گیا پستول بھی برآمد ہوا ہے جس گاڑی میں واردات کی اس کی نمبر پلیٹس بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔حکام کے مطابق اب تک ملزم کے گھر اور گاڑی سے 4 ہتھیار برآمد کیے جاچکے ہیں، ملزم کے گھر سے 30 بور پستول، شارٹ گن، ائیر گن بھی برآمد کی گئی۔

دوسری جانب  خرم نثار کے پاکستان سے فرار ہونے میں ایف آئی اے کی نااہلی بھی سامنے آگئی۔خرم نثار نے پاکستان سے فرار ہوتے وقت سوئیڈن کا پاسپورٹ استعمال کیا جس پر اس کی پاکستان انٹری کی مہر نہیں تھی، خرم کے پاکستان میں داخلے کی مہر اس کے پاکستانی پاسپورٹ پر لگی تھی۔خیال رہے کہ 21 اور 22 نومبر کی درمیانی شب کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں 26 اسٹریٹ پر کار سوار ملزم خرم نثار نے فائرنگ کر کے شاہین فورس کے اہلکار عبدالرحمٰن کو قتل کر دیا تھا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -