وفاقی کابینہ نے آرمی ایکٹ کے تحت لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو "ری ٹین" کر لیا

وفاقی کابینہ نے آرمی ایکٹ کے تحت لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو "ری ٹین" کر لیا
وفاقی کابینہ نے آرمی ایکٹ کے تحت لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے آرمی ایکٹ کے تحت لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو "ری ٹین " کر لیا ہے، کابینہ نے متفقہ طور پر عاصم منیر کو ری ٹین کرنے کی منظوری دی ہے۔

نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز"کے مطابق  آرمی ایکٹ کے تحت میجر سے اوپر والے رینک کے تمام افسران کو ریٹائرمنٹ سے پہلے ری ٹین کیا جا سکتا ہے، اسی ایکٹ کے تحت  لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو "ری ٹین "کیا گیا ہے،  وزیر دفاع خواجہ آصف نے  قوائد کے تحت "ری ٹین "کرنے کی سمری  پڑھ کر   کابینہ کو سنائی جس کے بعد  متفقہ طور پر سمری منظور کی گئی ، واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر 27 نومبر کو ریٹائرڈ ہونے والے تھے ۔

رپور ٹ کے مطابق یہ کام  سیفٹی والز کے طور پر کیا گیا ہے ، تا کہ کسی قسم کا قانونی سقم نہ رہے ، ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو پہلے ہی وزارت دفاع نے ریٹائرڈ ہونے کی اجاز ت نہیں دی تھی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -