وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کیلئے ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم پہنچ گئے 

وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کیلئے ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم پہنچ گئے 
وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کیلئے ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم پہنچ گئے 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہبازشریف نے پاک فوج کے سینئر جنرل عاصم منیر کو سپہ سالار مقرر کر دیاہے جس کی سمری صدر مملکت عارف علوی کو منظوری کیلئے بھجوا دی گئی ہے لیکن دوسری جانب اہم خبر یہ ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم نے شہبازشریف سے ملاقات کی ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم نے وزیراعظم آفس میں شہبازشریف سے ملاقات کی جس دوران ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی ۔ اس ملاقات کے حوالے سے تاحال وزیراعظم آفس کی جانب سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں ۔

دوسری جانب یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر 27 نومبر کر ریٹائر ہو نے جارہے تھے لیکن حکومت نے انہیں رٹین کر لیاہے ۔ وزارت دفاع کی جانب سے سمری تیار کی گئی اور اسے وفاقی کابینہ میں منظور کیا گیا تاکہ تعیناتی میں کوئی قانونی سقم آڑے نہ آ سکے ۔ آرمی ایکٹ کے تحت کسی بھی افسر کو رٹین کیا جا سکتاہے ۔

مزید :

قومی -