الزام تراشیاں سیاست کا حصہ، حکومت اور اپوزیشن کو ملکی مفاد میں کسی ایجنڈے پر متفق ہونا پڑے گا ،سینئر تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی 

الزام تراشیاں سیاست کا حصہ، حکومت اور اپوزیشن کو ملکی مفاد میں کسی ایجنڈے پر ...
الزام تراشیاں سیاست کا حصہ، حکومت اور اپوزیشن کو ملکی مفاد میں کسی ایجنڈے پر متفق ہونا پڑے گا ،سینئر تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف سینئر تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی نے کہاہے کہ الزام تراشی سیاست کا حصہ ہوتی ہے اس کو یکسر ختم نہیں کیا جا سکتا، حکومت اور اپوزیشن کو ملکی مفاد میں کسی ایجنڈے پر متفق ہونا پڑے گا ۔
نجی ٹی وی چینل" دنیا نیوز "سے گفتگو کے دوران سیاست میں الزام تراشی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے کہاکہ الزام تراشی سیاست کا حصہ ہوتی ہے اس کو یکسر ختم نہیں کیا جا سکتا، اپوزیشن اور حکومت جمہوریت کی گاڑی کے 2پہیے ہوتے ہیں پارلیمانی سیاست دنیا میں جہاں جہاں بھی موجود ہے اپوزیشن کو حکومت ان ویٹنگ سمجھا جاتا ہے۔
سینئر تجزیہ مجیب الرحمان شامی کاکہناتھا کہ اپوزیشن کو حکومت تسلیم کرتے ہیں اور حکومت اپوزیشن کو تسلیم کرتے ہیں،نہ اپوزیشن حکومت گرانے میں لگی رہتی ہے نہ حکومت اپوزیشن کو دبانے میں لگی رہتی ہے ،ہمارے سیاستدانو ں کو بنیادی رویئے بدلناہونگے۔ہمارے سیاستدانوں کو سمجھنا چاہئے کہ انہوں نے ملکی مفاد میں وسیع تر پالیسیاں بنانی ہیں ،ملکی معیشت کو سنبھالنا ہے اس کے دفاعی معاملات کو دیکھنا ہے ۔
مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ اگرآپ کے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 300 ،400 ارب ڈالر زہوتے اورمعیشت کام کر رہی ہوتی تو پھر آپ یہ سب برداشت کر سکتے تھے ۔ہمارے سیاستدان جو ایک دوسرے کے ساتھ کر رہے ہیں اس کا نتیجہ یہ ہے ہماری معیشت بری حالت میں ہے ۔
پنجابی کامحاورہ ہے کہ”ٹیڈھے ناں پیاں روٹیاں۔۔۔تے ساریاں گلاں کھوٹیاں“مطلب ملکی معیشت نہیں چلے گی اور خساروں کا بوجھ بڑھتا جائے گا تو ہماری ریاست کیسے اپنا کردار ادا کر سکے گی اور کیسے ہمارے ادارے اپنا کردار ادا کر سکیں گے اور کیسے ہم عالمی سیاست کی بات کر سکیں گے اور اردگردلوگوں سے کیسے ڈیل کرسکیں گے ۔
ان کاکہناتھا کہ ہمیں اپنے توانائی بحال رکھنے کیلئے کسی ایجنڈے پر متفق ہونا پڑے گا،الیکشن میں جو جیتے گا وہ حکومت بنا لے گااس پر کوئی اختلاف ہونہیں سکتا ۔