سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا شیٹھی اور بھارتی کرکٹر کے ایل راہو ل بہت جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ انڈسٹری کے سینئراداکار سنیل شیٹی کی بیٹی اداکارہ اتھیا شیٹھی اور بھارتی کرکٹر کے ایل راہول اگلے سال جنوری میں شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔
"انڈیا ٹو ڈے" اور دیگر بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ" اداکارہ اتھیا شیٹی اور بھارتی کرکٹر جوڑا اگلے سال جنوری میں کھنڈالا میں واقع سنیل شیٹی کے بنگلے پر شادی کریں گے".میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں خاندانوں کی جانب سے شادی کی تیاریاں جاری ہیں اور شادی کے ملبوسات کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب میں قریبی دوست احباب ، رشتے دار اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی نے اتھیا شیٹی اور بھارتی ٹیم کے اوپنر کے ایل راہول کی جلد شادی کی تصدیق کی تھی۔
یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر کے ایل راہول اور بالی ووڈ اداکارہ اتھیا شیٹی گزشتہ تین سال سے ایک ساتھ ہیں اور جوڑے کی شادی کی افواہیں ہر چند ماہ بعد سامنے آتی رہتی ہیں۔تاہم اب میڈیا ایل راہول اور اتھیا شیٹی کی شادی کی تاریخوں کے حوالے سے دعویٰ کر رہا ہے۔دوسری جانب کے ایل راہول یا اتھیا شیٹی کی جانب سے اب تک شادی کے حوالے سے کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا ہے۔