ٹرسٹ کی عمارت پر مبینہ قبضے سے متعلق کیس ، لیگی رہنما چودھری جعفر اقبال درخواست ضمانت خارج ہونے پر گرفتار 

ٹرسٹ کی عمارت پر مبینہ قبضے سے متعلق کیس ، لیگی رہنما چودھری جعفر اقبال ...
ٹرسٹ کی عمارت پر مبینہ قبضے سے متعلق کیس ، لیگی رہنما چودھری جعفر اقبال درخواست ضمانت خارج ہونے پر گرفتار 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹرسٹ کی عمارت پر مبینہ قبضے سے متعلق کیس میں لیگی رہنما چودھری جعفر اقبال کو درخواست ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کرلیاگیا۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق سیشن کورٹ اسلام آباد میں ٹرسٹ کی عمارت پر مبینہ قبضے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے ن لیگی رہنما چودھری جعفر اقبال کی درخواست ضمانت خارج کردی،سیشن کورٹ کی جانب سے ضمانت خارج ہونے پر ن لیگی رہنما چودھری جعفراقبال کوگرفتار کرلیاگیا، مقدمے میں دیگر ملزمان لیاقت اور عبدالسلام کو بھی ضمانت خارج ہونے پر حراست میں لے لیاگیا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -