"لوگ مجھ سے نفرت کرتے ہیں, کیونکہ مجھے کرن جوہر نے فلموں میں لانچ کیاتھا"جھانوی کپور کا بیان

"لوگ مجھ سے نفرت کرتے ہیں, کیونکہ مجھے کرن جوہر نے فلموں میں لانچ ...
سورس: @instagram/karanjohar

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ کی اٰبھرتی ہوئی اداکارہ جھانوی کپور کا کہنا ہے کہ "لوگ اس لیے ان سے آسانی سے نفرت کرتے ہیں کیونکہ انہیں کرن جوہر نے فلموں میں لانچ کیا تھا۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق بالی ووڈ کی معرورف آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی  کپور نے میڈیا کو دیئےگئے  انٹرویو میں انکشاف کیا  ہے کہ "لوگ اُن سے اس لئے آسانی سے نفرت کرلیتے ہیں کہ کیونکہ انہیں کرن جوہر نے فلموں میں لانچ کیا تھا  تاہم انہیں اس پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے"۔

واضح رہے کہ کرن جوہر اپنے دھرما پروڈکشن سے کئی بالی ووڈ اداکاروں کے بچوں کو اپنی فلموں میں لانچ کر کے انہیں سپر سٹار بنا چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہیں اقربا پروری  کو   بڑھانے والے ہدایتکار اور پروڈیوسر کے نام سے پکارا جاتا ہے، اور اسی وجہ سے جھانوی کپور پر بھی  اقربا پروری کے تحت انڈسٹری میں آنے کا الزام لگایا جاتا ہے اور جھانوی پر یہ تنقید کی جاتی ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کے بجائے سری دیوی کی بیٹی ہونے کی وجہ سے فلموں میں آئی ہیں۔

اسی سلسلے میں جھانوی کپور نے  مزید کہا  کہ "یہ ایک حقیقت ہے کہ دھرما ایک مشہور پروڈکشن ہاؤس ہے اور جس قدر تجسس اور پہنچ دھرما کی ہے اور جتنا یہ عوام میں دلچسپی پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے، شاید اس کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔ اسی لیے بھی ایک دباؤ بھی ہوتا ہے اور اسی لیے نفرت کیے جانے کا بھی آسان ہدف ہوں"۔

یاد رہے کہ کرن جوہر نے 2018 میں بطورِ پروڈیوسر جھانوی کپور کو فلم "دھڑک " میں لانچ کیا تھا  اورحال ہی میں  ان کی فلم "مِلی" ریلیز ہوئی ہے  جس کی سنیما  گھروں میں نمائش جاری ہے۔

مزید :

تفریح -