جی ایچ کیو نے عمران خان کوبذریعہ ہیلی کاپٹر پریڈ گراﺅنڈ آمد اور روانگی کی اجازت دیدی

جی ایچ کیو نے عمران خان کوبذریعہ ہیلی کاپٹر پریڈ گراﺅنڈ آمد اور روانگی کی ...
جی ایچ کیو نے عمران خان کوبذریعہ ہیلی کاپٹر پریڈ گراﺅنڈ آمد اور روانگی کی اجازت دیدی

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اسلام آباد آمدکے معاملے پر جی ایچ کیو نے پریڈ گراﺅنڈ میں ہیلی کاپٹر کی آمد اور روانگی کی اجازت دیدی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پریڈگراﺅنڈ میں عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی اجازت کے معاملے پرجی ایچ کیو کا اجازت کے حوالے سے خط منظر عام پر آگیا،جی ایچ کیو نے کہاہے کہ پریڈ گراﺅنڈ سی ڈی اے کی حدود میں آتا ہے،ہمیں آپ کے ہیلی کاپٹر کے اترنے پر کوئی اعتراض نہیں ،تحریک انصاف کو باضابطہ طور پر جی ایچ کیو کے فیصلے سے آگاہ کردیاگیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -