آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے کب تک اعلان متوقع ہے ؟ فواد چودھری نے بتا دیا

آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے کب تک اعلان متوقع ہے ؟ فواد چودھری نے بتا دیا
آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے کب تک اعلان متوقع ہے ؟ فواد چودھری نے بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیئنر رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری  کا صدر مملکت اور عمران خان کی  ملاقات  کے بعد کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے مشاورت ہوئی ہے ، شام ساڑھے 6 اور 7بجے کے درمیان ایوان صدر آفیشل سٹیٹ منٹ جاری کرے گا۔

 تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور عمران خان کی ملاقات ختم ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ملاقات میں آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے سیاسی ،آئینی و قانونی پہلوں کا احاطہ کیا  گیا ہے، جو بھی ہو گا آئین کے مطابق ہو گا،  سابق وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ صدر مملکت عارف علوی اسلام آباد کیلئے واپس روانہ ہو گئے ہیں  اور انشاللہ ساڑھے 6اور 7بجے کے درمیان ایوان صدر سے آفیشل سٹیٹ منٹ جاری کرے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -