"میں نہیں چاہتی کہ میرے بچے کی ذاتی زندگی میں کسی قسم کی مداخلت ہو",عالیہ بھٹ

"میں نہیں چاہتی کہ میرے بچے کی ذاتی زندگی میں کسی قسم کی مداخلت ہو",عالیہ بھٹ
سورس: @instagram/aliabhatt

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ کی معروف  خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ  کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچے کی ذاتی  زندگی میں کسی قسم کی مداخلت نہیں چاہتیں۔

این ڈی ٹی وی نیوز کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی بیٹی کی پیدائش سے کچھ روز قبل ایک انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے اپنے بچے کی پرائیویسی کے بارے میں بات کی تھی۔انہوں نےکہا تھا کہ"میں عوام کی نظروں میں رہتے ہوئے بچے کی پرورش کے بارے میں تھوڑی فکر مند ہوں اور اس حوالے سے  میں اپنے شوہر، اپنی فیملی اور دوستوں کے  ساتھ بھی بات کرتی ہوں، میں نہیں چاہتی کہ میرے بچے کی ذاتی  زندگی میں کسی قسم کی مداخلت ہو"۔اُنہوں نے مزیدکہا کہ"میں نے اپنے لیے خود اداکاری کے شعبے کا انتخاب کیا مگر ممکن ہے کہ میرا بچہ جب بڑا ہو جائے تو وہ اپنے لیے اس راستے کا انتخاب نہ کرنا چاہے، اس لیے میں اپنے بچے کے لیے اس حوالے سے تھوڑی حساس ہوں"۔

واضح رہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی رواں برس اپریل میں شادی ہوئی تھی اور 6 نومبر کو اس جوڑے نے اپنی پہلی اولاد کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

مزید :

تفریح -