کسی خاتون کا منہ دیکھ کر کیسے حمل کا پتا چلایا جا سکتا ہے؟ ڈینٹسٹ کا حیران کن دعوی

کسی خاتون کا منہ دیکھ کر کیسے حمل کا پتا چلایا جا سکتا ہے؟ ڈینٹسٹ کا حیران کن ...
کسی خاتون کا منہ دیکھ کر کیسے حمل کا پتا چلایا جا سکتا ہے؟ ڈینٹسٹ کا حیران کن دعوی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) خواتین کے حاملہ ہونے کا علم حمل ٹیسٹ کے ذریعے ہو تا ہے تاہم ایک بھارتی نژاد برطانوی ڈینٹسٹ کا دعویٰ ہے کہ کسی خاتون کے منہ میں دیکھ کر ہی بتایا جا سکتا ہے کہ وہ حاملہ ہے یا نہیں۔ میل آن لائن کے مطابق سکھ منی سنگھ نامی اس خاتون ڈینٹسٹ نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا ہے کہ حاملہ خواتین کے مسوڑھوں میں کئی طرح کی تبدیلیاں آتی ہیں، جن سے حمل کا اندازہ ہو جاتا ہے۔

سکھ منی سنگھ کہتی ہیں کہ جب کوئی خاتون حاملہ ہوتی ہے تو اس کے جسم میں ہارمونز کی تبدیلی سے اس کے مسوڑھوں میں سوزش آ جاتی ہے۔ اس کے مسوڑھوں میں جلن ہوتی ہے، اس کے مسوڑھے بہت نرم ہو جاتے ہیں اور ان سے خون آنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ مسوڑھوں کی اس حالت کو ’پریگنینسی جنجوائٹس‘ (Pregnancy gingivitis)کہا جاتا ہے۔

سکھ منی سنگھ کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ماہرین کی تحقیقات میں بھی سکھ منی سنگھ کی اس بات کی تصدیق کی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 60سے 75فیصد حاملہ خواتین ’پریگنینسی جنجوائٹس‘ کا شکار ہوتی ہیں۔ اگر اس کا علاج نہ کرایا جائے تو خواتین کے دانت کمزور اور ڈھیلے ہو سکتے ہیں اور انہیں مستقل طور پر نقصان پہنچ سکتا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -