شوہر کا موبائل کھنگالنے کا شارٹ کٹ، خواتین کی بڑی مشکل حل

شوہر کا موبائل کھنگالنے کا شارٹ کٹ، خواتین کی بڑی مشکل حل
شوہر کا موبائل کھنگالنے کا شارٹ کٹ، خواتین کی بڑی مشکل حل
سورس: Representational Image

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کسی خاتون کو اپنے شوہر کے بے وفائی کرنے کا شبہ ہے اور وہ اس کے فون میں اس کی ممکنہ محبوبہ کی نازیبا تصاویر دیکھنا چاہتی ہے تو پوری گیلری کھنگالنے کی بجائے ایک شارٹ کٹ بھی ہے جو 25سالہ برطانوی ٹک ٹاکر لی لووینی نے اپنے فالوورز کو بتایا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں لندن کی رہائشی لی لووینی بتاتی ہے کہ اگر آپ کو شبہ ہے کہ آپ کے شریک حیات کے فون میں کسی غیر عورت کی نازیبا تصاویر ہیں تو انہیں آپ گیلری اور دیگر فولڈرز کھنگالے بغیر صرف کیمرا رول کے ذریعے بھی تلاش کر سکتے ہیں۔

لی لووینی کہتی ہے کہ ”میں خواتین کی ایک بڑی مشکل آج حل کرنے جا رہی ہوں۔چند سیکنڈ کے لیے بھی اگر آپ کے شریک حیات کا فون آپ کے ہاتھ لگا ہے تو آپ اس میں موجود کسی بھی خاتون کی نیم برہنہ تصاویر دیکھ سکتی ہیں۔ اس کے لیے آپ کو صرف فون کے کیمرا رول میں لفظ ’brassiere‘ سرچ کرنا ہے۔“لووینی بتاتی ہے کہ ”کیمرا رول میں یہ لفظ سرچ کرنے سے فون میں جہاں کہیں بھی خواتین کی بریزیئر اور بکنی وغیرہ میں بنائی گئی جتنی تصاویر بھی ہوں گی، سامنے آ جائیں گی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -