لڑکی نے بیوفائی کا الزام لگاتے ہوئے ایسا کام کردیا کہ بوائے فرینڈ سٹپٹا کر رہ گیا

لڑکی نے بیوفائی کا الزام لگاتے ہوئے ایسا کام کردیا کہ بوائے فرینڈ سٹپٹا کر رہ ...
لڑکی نے بیوفائی کا الزام لگاتے ہوئے ایسا کام کردیا کہ بوائے فرینڈ سٹپٹا کر رہ گیا
سورس: Wikimedia Commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ پر بے وفائی کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کے ساتھ ایسا کام کر ڈالا کہ بیچارا سٹپٹا کر رہ گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 23سالہ سنیڈا میری سوٹو نامی اس لڑکی کا تعلق امریکی ریاست ٹیکسس کے شہر سین انٹونیو سے ہے جہاں وہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ اس کے گھر میں ہی رہائش پذیر تھی۔ اسے اپنے پارٹنر کے کردار پر شک ہوا جس پر اس نے اس سے بدلہ لینے کی ٹھان لی۔
ایک روز جب نوجوان فلیٹ پر موجود نہیں تھا، سنیڈا میری نے اس کے کپڑے اور دیگر سامان اکٹھا کرکے ایک صوفے پر رکھا اور اسے آگ لگا دی اور اس کی ویڈیو اسے فیس ٹائم پر دکھاتی رہی۔ رپورٹ کے مطابق ہمسایوں نے گھر سے دھواں نکلتا دیکھ کر فائرفائٹرز کو اطلاع دی جن کے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پالینے کی بدولت پورا گھر جل کر خاک ہونے سے بچ گیا۔
رپورٹ کے مطابق آتشزدگی سے 75ہزار ڈالر کا نقصان ہوا۔سنیڈا میری نے گھر میں آگ لگانے کے بعد ویڈیو بنا کر لڑکے کو بھیجی اور لکھا کہ ”امید ہے تمہارا گھر ٹھیک ہو گا۔“ لڑکے کو یہ پیغام بھیج کر خود وہاں سے چلی گئی۔ پولیس نے سنیڈا میری کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -