کروشیا کی خوبصورت ترین فین قطر پہنچ گئی

کروشیا کی خوبصورت ترین فین قطر پہنچ گئی
کروشیا کی خوبصورت ترین فین قطر پہنچ گئی
سورس: Instagram/knolldoll

  

دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ 2018ءسے شہرت حاصل کرنے والی کروشین لڑکی اپنی قومی فٹ بال ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے فیفا ورلڈ کپ 2022ءمیں دوحہ پہنچ گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس خوبرو فٹ بال فین کا نام آئیوانا نول ہے، جس کی فیفا2018ءمیں نیم عریاں تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں اور اسے راتوں رات پوری دنیا میں شہرت مل گئی۔

30سالہ آئیوانا کو 2018ءفیفا ورلڈ کپ میں کروشیاکی خوبصورت ترین چیئرلیڈر قرار دیا گیا تھا۔ آئیوانا نے گزشتہ دنوں اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے، جس میں اس نے کروشین پرچم کے رنگوں سے مزین مختصر لباس پہن رکھا ہوتا ہے۔اس تصویر کے ساتھ آئیوانا نے کیپشن میں قطر پہنچ کر کروشین ٹیم کو چیئر کرنے کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ 2018ءمیں شہرت ملنے کے بعد آئیوانا نے اپنا ایک ملبوسات کا برانڈ لانچ کیا جو خاصا مقبول ہو چکا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -